نئی دہلی:دہلی ہائی کورٹ نے مرکز سے پوچھا کہ مارچ میں اپنے خاندان سے ملنے آئے ’ہند نژاد غیر ملکی شہری‘ (او سی آئی) کارڈ ہولڈر برطانوی شہری کو واپس اس کے ملک کیوں بھیج دیاگیا۔ مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس برطانوی شہری کو اس لئے جلاوطن کردیا گیا تھا پچھلے سال مارچ میں دہلی میں منعقدہ تبلیغی جماعت کے پروگرام میں شامل ہونے پراس کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔جسٹس پرتیبھا ایم سنگھ نے کہا کہ تبلیغی واقعہ بہت پہلے ختم ہوگیا تھا اور جس درخواست گزار کو بلیک لسٹ کیا گیا تھا اس کے پاس ایک درست او آئی سی کارڈ ہے۔