او بی سی ریزرویشن پالیسی پر عمل آوری نہیں

,

   

Ferty9 Clinic

یونیورسٹی آف حیدرآباد میں طلبہ اور اسٹاف کی بھوک ہڑتال
حیدرآباد: یونیورسٹی آف حیدرآباد میں کئی طلبہ اسٹاف کے ساتھ 24 ڈسمبر سے بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ پر الزام لگایا کہ او بی سی طلبہ کیلئے ریزرویشن پالیسی پر عمل آوری نہیں کی جارہی ہے۔ غیر قانونی احتجاج کے نام پر بھوک ہڑتال میں حصہ لینے والے تقریباً غیر تدریسی عملہ کے 10 ارکان کو نوٹس وجہ نمائی دی گئی ہے۔ سینئر سیکشن آفیسر ایم بالا کرشنا نے کہا کہ اگر بھوک ہڑتال غیر قانونی ہے تو پھر انتظامیہ ہمیں مذاکرات کے لئے کیوں طلب کررہا ہے۔