او پی سی ڈبلیو میں ہندوستان کی زبردست کامیابی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: کیمیکل ہتھیاروں کی روک تھام کے لئے اقوام متحدہ کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) نے اگلے تین برسوں کے لئے ہندوستان کے کنٹرولراینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کو بیرونی آڈیٹر ( ایکسٹرنل آڈیٹر) منتخب کیا ہے ۔بدھ کے روز ہیگ میں منعقدہ تنظیم کے اجلاس میں ہندوستان کو ایکسٹرنل آڈیٹر کے انتخاب کے عمل میں زبردست حمایت حاصل ہوئی اور سی اے جی کو اس ذمہ داری کے لئے بھاری اکثریت سے منتخب کیا گیا۔ تین سالہ مدت اسی سال سے شروع ہوگی۔صرف یہی نہیں ، ہندوستان کو او سی پی ڈبلیو کی 41 رکنی ایگزیکٹو کونسل کا ممبر بھی منتخب کیا گیا ہے اور یہ مدت دو سال کی ہوگی۔ ہندوستان کو ان دونوں ذمہ داریوں کے لئے اپنی ساکھ ، بین الاقوامی برادری میں پیشہ ورانہ طور پر اعلی معیار اور عالمی مسابقتی ماحول میں کام کرنے کے تجربے کی بنا پر منتخب کیا گیا ہے ۔