اَن لاک 5.0: سینما ہال سے تعلیمی اداروں تک راحت کی توقع

   

نئی دہلی : کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی نرمیوں کا چوتھا مرحلہ 30 ستمبر کو ختم ہورہا ہے اور اَن لاک 5.0 یکم اکٹوبر سے شروع ہوجائے گا ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرکزنے ہنوز نئے مرحلہ کے لئے کوئی رہنمایانہ خطوط کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن توقع ہے کہ اَن لاک کے اگلے مرحلے میں کئی نئی نرمیاں دی جائیں گی ۔ کورونا سے متاثرہ 7 بدترین ریاستوں کے چیف منسٹروں کے ساتھ حالیہ اجلاس میں وزیراعظم مودی نے وزرائے اعلیٰ کو بتایا تھا کہ محدود سطح پر پابندیوں کے زونس قائم کرنے کے امکان پر ضرور غور کرنا چاہئے ۔ آئندہ ماہ سے ملک میں تہوار کا سیزن شروع ہوگا ۔ اس لئے مرکز کی طرف سے کئی نرمیوں کا اعلان متوقع ہے ۔جن میں سینما ہالس دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جاسکتی ہے ، تعلیمی اداروں کو بھی کم از کم محدود سطح پر دوبارہ شروع کیا جائے گا اور عوامی سہولت و تفریح کی سرگرمیوں کے لئے بھی اجازت دی جاسکتی ہے ۔ وزارت اُمور داخلہ کی طرف سے آج کل میں اَن لاک 5.0 کے رہنمایانہ خطوط کا اعلان متوقع ہے ۔