اَن لاک2.0 ، کرفیو کے اوقات رات 10 تا 5 بجے صبح

   

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلی امور نے ان لاک 2.0 کے رہنمایانہ خطوط جاری کردیئے ہیں جن پر یکم جولائی سے 31 جولائی تک عمل ہوگا۔ حکومت نے ڈومیسٹک فلائیٹس اور پیسنجر ٹرینوں میں مرحلہ وار توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اس وقت محدود پیمانہ پر چلائی جارہی ہیں۔ رات کے کرفیو کے اوقات میں ایک گھنٹہ کی رعایت دیتے ہوئے رات 10 بجے سے صبح 5 بجے کردیا گیا ہے۔ ممنوعہ سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کے لئے علحدہ تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ ان لاک ۔2 میں بھی میٹرو ریل سرویس ، اسکولس، کالجس ، جمس ، آڈیٹوریل ، بارس ، سوئمنگ پولس، تھیٹرس ، اسمبلی ہالس وغیرہ ہنوز بند رہیں گے۔ مرکزی حکومت کے 31 جولائی تک کے رہنمایانہ خطوط جاری کرنے سے قبل ہی مہاراشٹرا اور ٹاملناڈو میں 31 جولائی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کردیا جبکہ منی پور اور مغربی بنگال نے بھی توسیع کردی ہے۔