ممبئی: امریکی شارٹ سیلر کمپنی ہنڈنبرگ ریسرچ کے کیپٹل مارکیٹس کے ریگولیٹر سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کی چیئرمین مادھبی بُچ اور ان کے شوہر دھول بُچ اڈانی گروپ کے آف شور فنڈ میں حصص رکھنے کے الزام کو لے کرگھمسان سے سہمے سرمایہ کاوں کے احتیاط کی وجہ سے اتار چڑھاؤ سے گزر کر آج شیئر بازار گر کر بند ہوا۔بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 56.99 پوائنٹس گر کر 79648.92 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 20.50 پوائنٹس گر کر 24347.00 پوائنٹس پر رہا۔ تاہم، بڑی کمپنیوں کے برعکس، بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری ہوئی، جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.04 فیصد بڑھ کر 47210.37پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.51فیصد بڑھ کر 53887.52پوائنٹس ہوگیا۔اس دوران بی ایس ای میں کل 4185 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2126 میں گراوٹ جب کہ 1941 میں خریداری ہوئی جبکہ 118 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔