اُتراکھنڈ میں زبردست بارش

   

دہرہ دون ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) منگل کو اُتراکھنڈ کے کئی علاقوں میں زبردست بارش ریکارڈ کی گئی۔ خاص طور پر کماؤں علاقہ کے ادھم سنگھ ڈسٹرکٹ خاتمہ میں 222 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اس ضلع کے ایک اور علاقہ کیچا میں 135 ملی میٹر، دہرادون 129 ملی میٹر اور ریوال میں 115 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیتھو راگڈرو ڈسٹرکٹ کی کائی درگوری دریاؤں میں پانی کے تیز بہاؤ کے باعث خطرے کے اوپر بہہ رہی ہیں۔
ان دریاؤں کی اوپری سطح 888.70 میٹرز میں جس سے کچھ کم سطح پر پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے گنگا خطرے سے صرف تین میٹرز نیچے یعنی 291.20 پر بہہ رہی ہے۔