لکھنؤ : اترپردیش کے گورکھپور میں حکومت کی جانب سے اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر 53 سالہ خاتون اور 27 سالہ اس کی بیٹی کی ایک ہی دن شادی ہوئی۔ 53 سالہ خاتون کے شوہر کا 25 سال قبل انتقال ہوا تھا۔ اس خاتون نے اپنے ایک سسرالی رشتہ دار سے شادی کی جبکہ خاتون کی 27 سالہ بیٹی کی بھی اسی تقریب میں شادی ہوئی۔ حکومت کی جانب سے اجتماعی شادیوں میں 60 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔