اُترکھنڈ میں 10% کوٹہ پر عمل آوری

   

دہرادون ۔15جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) اُترکھنڈ میں عام زمرے کے معاشی طورپر کمزور تر طبقات کیلئے 10 فیصد ریزرویشن پر عمل آوری کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، چیف منسٹر تریوندر سنگھ راوت نے آج یہ بات کہی ۔ انھوں نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ یہ مرکز کی جانب سے تاریخی اقدام ہے ۔ ہم نے اُترکھنڈ میں بھی عمل درآمد کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ چیف منسٹر نے یہ اعلان بھی کیا کہ جولائی تک ریاست کے تمام دیہات انٹرنیٹ سے مربوط ہوجائیں گے ۔