حیدرآباد 11 مارچ (سیاست نیوز) جوبلی ہلز کے علاقہ رحمت نگر میں پیش آئی قتل کی واردات میں ایک شخص نے کرانہ شاپ مالک کا قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رحمت نگر ویڈیو کالونی کا ساکن پردوی نے اُسے علاقہ کے رہنے والے ڈیوڈ کو اپنی دوکان سے اُدھار سودا دینے سے انکار کردیا تھا جس کے نتیجہ میں دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اور ڈیوڈ نے چاقو سے حملہ پردوی کا قتل کردیا۔