ممبئی ۔5جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اُدھو ٹھاکرے نئی ریاستی وزیر عبدالستار سے اورنگ آباد ضلع پریشد انتخابات کے سلسلے میں مایوس ہیں کیونکہ اُنھوں نے مہاراشٹرا وکاس اگھاڑی کا انتظار بحیثیت صدر مناسب طورپر نہیں کیاجبکہ پارٹی کے کئی ارکان باغی ہوگئے تھے ۔ عبدالستار کانگریس سے مستعفی ہوکر اکٹوبر انتخابات سے قبل شیوسینا میں شامل ہوئے تھے لیکن اُنھوں نے ہمیشہ کانگریس کے تائیدی اُمیدوار کی مدد کی حالانکہ وہ نائب صدرنشین ضلع پریشد تھے ۔