اُردن کے عوام پیاسے ، دریا پر اسرائیل کا قبضہ

   

Ferty9 Clinic

پانی فراہم کرنے حکومت کی فریاد کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مسترد کردیا
تل ابیب : اُردن کو کئی دہائیوں سے پانی کی قلت کا سامنا ہے کیونکہ اسرایئل نے مغربی کنارے پر واقع دریائے اُردن پر بھی قبضہ کر رکھا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حالیہ دنوں میں اسرائیلی وزیر اعظم بن جامن نیتن یاہو نے اردن کی پانی کی فراہمی میں اضافہ کرنے کی درخواست کو ٹھکرا دیا ہے۔پچھلے کئی سالوں سے اُردن کے حکام اسرائیل سے پانی کی فراہمی میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں تاہم اسرائیلی ہم منصبوں نے ابھی تک جارحانہ رویہ اپنایا ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق پانی کی فراہمی میں اضافے سے نیتن یاہو کا اُردن کو انکار دراصل نیتن یاہو کے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ ذاتی تصادم کا حصہ ہے۔عرب 48 ڈاٹ کام نے اسرائیلی عبرانی اخبار مااریف کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل اردن کے ساتھ امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتا چلا آرہا ہے جس میں ایک شرط یہ بھی تھی کہ اسرائیل اردن کو دریا اردن سے پانی حاصل کرنے کی اجازت دے گا۔