اُردو آن لائن بنیادی کورسیس کا آغاز

   

کاماریڈی : ایس شیانہ کاماریڈی ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر نے اخباری اعلامیہ میں بتایا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاستی اُردو اکیڈیمی کے تحت اُردو آن لائن بنیادی کورسس کا آغاز کیا گیا ہے چونکہ یہ زبان اپنی لسانی خوبیوں کے باعث عالمی سطح پر کافی مقبول ہے ۔ اس زبان کی بقاء کیلئے مختلف کورسس کا آغاز کیا گیا جس میں مختص مدتی آن لائن اُردو بنیادی کورسیس بھی ہے جس میں ماہر تعلیم کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ اندرون ایک ہفتہ اُردو زبان سیکھی جاسکتی ہے ۔ کورسس کے اسباق ساکن و متحرک تحریر سمعی و بصری سہل ترین کوئز پر مشتمل ہے اور کورس کا مواد پی ڈی ایف کی شکل میں دستیاب ہے ۔ یہ کورس چار آسان حصوں پر مشتمل ہے ۔ کورس مکمل کرنے والے طلباء میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کی جانب سے اسنادات فراہم کئے جائیں گے ۔ کورس کی فیس 300 روپئے مقرر کی گئی ہے جس کے رجسٹریشن کیلئے
ecourese.urduacademyts.com
سے رجوع ہوں ۔ اس شیانہ ضلعی اقلیتی بہبو د عہدیدار کاماریڈی نے اُردو سیکھنے کے خواہشمند حضرات سے خواہش کی ہے کہ وہ رجسٹریشن کے بعد اس کورس سے استفادہ حاصل کریں ۔