حیدرآباد : انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونکیشن کی جانب سے، جو دہلی یونیورسٹی کے تحت ہے، اُردو جرنلزم میں پوسٹ گریجویشن ڈپلوما کورس میں داخلہ کے لئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اِس کورس میں جملہ 17 نشستیں دستیاب ہیں۔ تاحال تین نوٹسیں جاری کرنے کے باوجود کوئی داخلہ نہیں ہوا ہے۔ اگر آخری نوٹس پر کوئی داخلہ نہ ہونے پائے تو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونکیشن میں اُردو شعبہ کو بند کیا جاسکتا ہے۔ داخلہ کی درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 14 اگسٹ 2020 ء ہے۔ آن لائن فارم داخل کرنے کی فیس 1000/- روپئے ہے جو ضرورت مند طلبہ کو فراہم کی جاسکتی ہے۔ سالانہ 57 ہزار روپئے فیس ہے جو دو قسطوں میں جمع کی جاسکتی ہے۔ فیس کی ادائیگی میں کسی مسئلہ پر مسٹر عالم (پونا) سے فون نمبر 7083416987 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔