کاغذ نگر ۔ 10 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر کے مائنارٹی فنکشن ہال میں پیر کے روزتلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن شاخ ضلع کمرم بھیم آصف آباد و اردو صحافیوں کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ افطار پارٹی میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے آصف آباد مونسپل وائس چیئرمین محمد احمد اور کاغذ نگر میونسپل سابقہ چیئرمین شیخ دستگیر، ٹی یو ڈبلیو جے آئی جے یو ضلع صدر عبدالرحمان، مسلم مائنارٹی قائد محمد نثار نے شرکت کی۔بعد ازاں نمازِ مغرب کی امامت حافظ و قاری محمد معین صابری نے کی۔ اس موقع پرتلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن اسٹیٹ آرگنائزر سگریٹری عبدالجمیل، آصف آباد کوارڈینیٹر سید سوجر، حلقہ اسمبلی سرپورٹاؤن کے کنوینر کی حیثیت سے ماجد اقبال، کوارڈینیٹر نصیر احمد خان کے علاوہ سینیئر منصف ٹی وی جرنلسٹ محمد مفخم احمد نے روزے داروں اور صحافی برادران کا استقبال کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی وائس چیئرمین بلدیہ آصف آباد محمد احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کی جانب سے ریاستی سطح سے ضلع سطح تک اردو کی ترقی و فلاح و بہبود خدمت انجام دی جا رہی ہے جو قابل تحسین ہے۔اس کے علاوہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کی جانب سے اردو صحافیوں اکریڈیشن کارڈز کے علاوہ صحافیوں کے حقوق کو اجاگر کرتے ہوئے اردو صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کے لیے جدوجہد کرنا ایک عظیم کارناموں میں شامل ہے۔ اس موقع پر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن اور ضلع کے اردو صحافیوں عبدالجمیل، صحافی مفخم احمد، صحافی سید سوجر، صحافی ماجد اقبال، صحافی نصیر احمد خان، صحافی محمد وسیع خان، صحافی عبدالستار ، صحافی محمد فیاض صحافی احمد امین ، نصیر احمد خان، صحافی حافظ محمد احمد امین، صحافی محمد شوکت ،صحافی معین صابری کے ساتھ مل کر نو منتخب دو مسلم قائدین آصف آباد بلدیہ وائس چیئرمین محمد احمد اور شیخ دستگیر سابقہ بلدیہ چیئرمین کاغذ نگر کو شال پوشی، گل پوشی و تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔