میدک : میدک ٹاؤن کے قدیم اُردو ماڈل اسکول میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ اُرددو کی بقاء کیلئے 1980 ء کے موقع پر آغاز کردہ اُردو ماڈل اپر پرائمری اسکول جو حکومت تلنگانہ کی جانب سے مسلمہ ہے جس کے بانی الحاج غلام صمدانی ٹیکمالی مرحوم تھے ۔ مدرسہ جو اُردو ذریعہ تعلیم جہاں تلگو ، انگریزی کے علاوہ دینی تعلیمات کا بھی نظم ہے ۔ صدر کمیٹی ماڈل اسکول جناب الحاج عبدالمعید ماجد ، نائب صدر کمیٹی جناب سید عشرت علی صفی نے اپنے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی ۔ انھوں نے اہلیان میدک سے گذارش کی ہے کہ اُردو کی بقا کیلئے اپنے نونہالوں کو مدرسہ ہذا میں داخلہ دلوائیں ۔ انھوں نے کہاکہ یہاں ڈی ایڈ اور بی ایڈ کامیاب معلمات کی خدمات لی جارہی ہیں ۔ اس طرح مذکورہ ذمہ داروں نے بتایا کہ اُردو ماڈل اسکول میں غریب خواتین و لڑکیوں کو خود مکتفی بنانے کی غرض سے غلام صمدانی میموریل ٹیلرنگ مرکز بھی چلایا جارہا ہے ۔ تاحال کئی خواتین و لڑکیوں نے ٹیلرنگ میں تربیت حاصل کرچکی ہیں ، جس کیلئے بھی داخلے جاری ہیں ۔ تین ماہی کورس کیلئے تجربہ کار تربیت کار کی خدمات موجود ہے ۔