حیدرآباد 13 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ کی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہاکہ حکومت جلد ہی ایک ایجنسی قائم کرے گی جو ڈگری کالجس اور ریاستی یونیورسٹیز میں تدریسی اور غیر تدریسی جائیدادوں پر تقررات کرے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ ریاستی حکومت اُردو میڈیم اسکولس بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔