اُردو یونیورسٹی میں 9؍ جنوری کو یومِ تاسیس لکچر

   

حیدرآباد، 5؍ جنوری (یواین آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا 21 واں یوم تاسیس 9؍ جنوری 2019 کو منایا جائے گا۔ مہمانِ خصوصی پروفیسر محمد مزمل، ماہر معاشیات، سابق وائس چانسلر، آگرہ و روہیل کھنڈ یونیورسٹیز بدھ کو صبح 10:30 بجے سید حامد لائبریری آڈیٹوریم میں یومِ تاسیس لکچر دیں گے ۔ ان کے لکچر کا عنوان ‘‘اعلیٰ تعلیم میں مضمر مسرتیں: آرٹس اور سائنس’’ ہے ۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر صدارت کریں گے ۔ ڈاکٹر ایم اے سکندر، رجسٹرار خیر مقدم کریں گے اور مہمان کا تعارف کرائیں گے ۔