بارہمولہ،14اکتوبر(یو این آئی) پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے اُری سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے پاس اتوار کی شام گولی باری کی جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے پیر کو بتایاکہ پاکستانی فوجیوں نے اُری کے ہتلنگا اور نانک پوسٹ پر بغیر کسی اشتعال کے مورٹار داغے اور اندھا دھند گولی باری کی۔ اس گولی باری کی زد میں کئی رہائشی علاقے بھی آئے ۔ہندوستانی فوج نے بھی معقول جواب دیااور پاکستان کے عبوری بنکروں کو تباہ کر دیا۔ ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کی گولی باری میں ایک فوجی زخمی ہوگیا تھا جس کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں کہ پاکستان کی جانب کسی کو نقصان پہنچا یا نہیں۔