اُسامہ کی ہلاکت کیلئے امریکی کارروائی کا حوالہ :جیٹلی

   

نئی دہلی ۔27 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج 2011 ء میں سرزمین پاکستان پر اُسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کیلئے کئے ہوئے حملے کا حوالہ دیا اور کہا کہ ہم بھی ایسا کرسکتے ہیں ۔ اُن کا یہ تبصرہ ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے سرزمین پاکستان پر دہشت گرد کیمپوں پر بمباری کے ایک دن بعد منظرعام پر آیا ۔ ایبٹ آباد میں امریکی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہاکہ کیا ہم ایسا نہیں کرسکتے ؟ اس کو ایک تصور ، ایک خواہش کے طورپر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے ۔ مایوسی اور ناامیدی نہیں ہونای چاہئے۔ آج بھی اس کا اعادہ ممکن ہے ۔