اُمت مسلمہ شادی بیاوہ کو شرعی طریقوں سے کریں

   

آئیڈئیل ویلفیرسوسائٹی نظام آباد کی اجتماعی شادیاں: مولانا محمد خضر احمد خان

نظام آباد: آئیڈئیل ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی 8 غریب نادار لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا شہر کے لمرا گارڈن فنکشن ہال میں انعقاد عمل میں آیا۔ 7 مسلم لڑکیوں اور ایک غیر مسلم لڑکی کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں مولانا محمد خضر احمد خان اسمی ناظم مدرسہ دینیہ انوار المدارس نے امت مسلمہ کو شادی بیاہ کے موقع پر بے جا اسراف سے بچنے اور شرعی طریقوں پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ قاضی شوکت علی نے 7 مسلم جوڑوں کو ایجاب وقبول کروایا ۔ مولانا احسان احمد نے خطبہ نکاح پڑھا اور دعا کی ۔ تقریب میں کارپوریٹرس محمد نصیر احمد ، محمد ریاض احمد ، مرزا افسر بیگ ، عبدالسلیم ، سرفراز محمد خان ، عبدالمتین جوبلی نائب صدر سٹی ٹی آرایس ، عبود بن عبداللہ حمدا ن ، ایم اے قیوم این آر آئی دوسروں نے شرکت کی ۔ سوسائٹی کے نائب صدر انیس احمد ، جنرل سکریٹری شیخ چاند ، جوائنٹ سکریٹریز افضل خان ، محمد ریاض احمد ، آرگنائزنگ سکریٹری محمد امجد ، شیخ تجمل ، ایم اے رئوف، محمد غوث ، عبدالسلیم ، محمد ندیم نے انتظامات میں سرگرم حصہ لیا ۔ ہر جوڑے کو پلنگ ، بستر ، الماری ، ڈریسنگ ٹیبل ، اسٹیل کا سامان ، ڈنرسیٹ ، چاندی کی پازیب کے علاوہ ایک ہزار افراد کیلئے طعام کا نظم کیا گیا ۔