نئی دہلی : صدر کانگریس سونیا گاندھی نے 3 متنازعہ زرعی قوانین کو منسوخ کردینے مودی حکومت کے فیصلے کی آج رات ستائش کی اور اِسے 62 کروڑ کسانوں اور زرعی مزدوروں کی جدوجہد اور بلند حوصلے کے ساتھ زائداز 700 کسان خاندانوں کی قربانیوں کی جیت قرار دیا۔ سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر خصوصیت سے طنز بھی کیا اور کہاکہ گزشتہ سال ستمبر میں پارلیمنٹ میں ہنگامہ پیدا کرتے ہوئے یہ قوانین پاس کئے گئے تھے۔ وزیراعظم اور اُن کی حکومت کو ضرور سبق ملا ہوگا۔ اب اقل ترین امدادی قیمت پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
