اناؤ: اناو کے بانگر مئو میں سال 2017میں سرخیوں میں رہنے والے اجتماعی عصمت دری معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کے قریبی کو بی جے پی کے ذریعہ ضلع پنچایت صدر کا امیدوار بنائے جانے پر عصمت دری متاثرہ نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ کو خط لکھ کر اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے ۔عصمت دری متاثرہ نے جمعرات کو ویڈیو جاری کر کے اپنے درد کا بیان کیا ہے ۔ ویڈیو بیان میں متاثرہ کہہ رہی ہے کہ بی جے پی نے اناو سے ضلع پنچایت صدر عہدے کے لئے ارون سنگھ کو امیدوار بنایا ہے جو ریپ معاملے کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کے قریبی ہیں۔متاثرہ کا الزام ہے کہ ارون سنگھ بھی عصمت دری میں شامل تھا بلکہ ان کے والد کا قتل کے معاملے میں بھی وہ نامزد ہیں۔
