اُوساکا ہیتی زلزلہ متاثرین کیلئے عطیہ

   

میسن : سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نومی اُوساکا نے اعلان کیا ہے کہ ہیتی میں زلزلے نے اسے کافی دُکھ پہنچایا ہے اور وہ متاثرین کی امداد کے لئے کیا مدد کرسکتی ہیں ۔ اس کی حکمت عملی تیار کررہی ہیںلیکن انھوں نے مزید کہاکہ ان کے دہن میں پہلا خیال رواں ہفتے شروع ہوئے سنسناتی اوپن کی انعامی رقم کو زلزلے کے متاثرین کے لئے عطیہ دینے کا آیا ہے ۔اُوساکا نے مزید کہاکہ میں یہ منصوبہ بنارہی ہوں کہ زلزلے کے متاثرین کی کس حد تک مدد کی جاسکتی ہے ، لیکن سب سے پہلے میں سنسناتی کی انعامی رقم عطیہ دینے کا اعلان کرتی ہوں ۔ یاد رہے ہفتہ کو ہیتی میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیاجس میں 1400 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اُوساکا نے اس پر فوری ردعمل کرتے ہوئے ٹوئیٹ میں انعامی رقم عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اُوساکا کے والد کا تعلق ہیتی سے ہے جبکہ ان کی والدہ جاپانی شہری ہیں۔ اُوساکا اس وقت سنسناتی اوپن میں شرکت کررہی ہیں جہاں انھیں پہلے راؤنڈ کا بائی ملا ہے ۔ ہیتی میں آئے زلزلے کے ضمن میں انھوں نے مزید کہا کہ میں روزانہ خبریں دیکھتی ہوں اور دیانتداری سے کہوں تو یہ زلزلہ میرے لئے کافی دکھ دینے والا ہے کیونکہ یہ اُس مقام پر بھی آیا ہے جہاں میرے والدین کا اسکول ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ وہاں کے حالات اب کیسے ہیں۔ اُوساکا جو اس وقت عالمی درجہ بندی میں دوسرے مقام پر فائز ہیں۔