اُپل اور ناچارم میں 5 آئی ٹی پارکس کے قیام کا اعلان: کے ٹی آر

   

حیدرآباد۔تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے کہا ہے کہ شہر حیدرآباد کے اُپل اور ناچارم علاقوں میں پانچ آئی ٹی پارکس قائم کئے جائیں گے جو 25لاکھ مربع فیٹ پر ہوں گے ۔ان کے ذریعہ راست طورپر 30ہزار افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے ۔انہوں نے اُپل کے این ایس ایل ایرئینا میں صنعتی پارکس کو آئی ٹی پارکس میں تبدیل کرنے کی منظوری کے مکتوبات حوالے کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلد ہی حیدرآباد گروپس ان ڈسپرشن پالیسی تیار کرے گی تاکہ شہر کے مشرقی علاقہ کی سمت زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے مواقع کی طرف راغب کیاجاسکے ۔انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کو کابینہ کی منظوری کا انتظار ہے۔اس کے ذریعہ حیدرآباد کی ترقی کو یقینی بنایاجاسکے تا۔انہوں نے کہاکہ حکومت مناسب انفراسٹرکچر کے ساتھ روزگار کے مواقع میں اضافہ کرے گی اور ساتھ ہی رہائشی مواقع میں بھی اضافہ کیاجائے گا۔شہر کا مشرقی علاقہ اُپل اور اطراف کے علاقہ پر مشتمل ہے جس میں پہلے ہی جین پیاکٹ اور انفوسس جیسی کمپنیاں کام کررہی ہیں۔