اُپل کے فرنیچر شوروم میں آتشزدگی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 23 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ اُپل میں پیش آئے مہیب آتشزدگی کے واقعہ میں فرنیچر کا شوروم مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ آج صبح پیش آئے اس واقعہ سے علاقہ میں خوف و دہشت پیدا ہوگئی اور افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ تاہم اس خوفناک حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھوئیں کے سبب پڑوسیوں کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا ۔ ذرائع کے مطابق اُپل میں واقع لمرا فرنیچرس اینڈ صوفہ ورک شاپ میں یہ حادثہ پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق ورک شاپ کی توسیع اور اس کے افتتاح کی تیاریاں جاری تھیں، اس وقت یہ حادثہ پیش آیا ۔ ورک شاپ میں ویلڈنگ کا کام کیا جارہا تھا ۔ سمجھا جارہا ہے کہ اس وقت ویلڈنگ کی چنگاری فوم پر پڑنے سے آگ بھڑک اٹھی ، فرنیچرکے ورک شاپ میں سولیوشن ، فوم ، پلائی ووڈ و دیگر آگ کو متاثر کرنے والی اشیاء ہونے کے سبب آگ پھیل گئی ۔ پولیس اور فائر سیفٹی عہدیداروں نے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع