اِز آف ڈوینگ بزنس کے معیارات کو بڑھانے اصلاحات کے عمل میں تیزی

,

   

شہریوں کو ایک ہی مقام پر تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے سٹیزن سرویس مینجمنٹ پورٹل کی تجویز : کے ٹی آر
حیدرآباد :۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے ریاست میں ’ اِز آف ڈوینگ بزنس ‘ کے معیارات کو بڑھانے اور جدید اصلاحات لانے کے لیے خصوصی اجلاس طلب کیا اور جاری کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ کے ٹی آر نے شہریوں کو ایک ہی مقام پر تمام خدمات فراہم کرنے کے لیے سٹیزن سرویس مینجمنٹ پورٹل کی تجویز پیش کی ۔ عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں مختلف محکمہ جات اصلاحات عمل کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی طرف سے مزید تبدیلیوں اور ضروریات پر تجاویز پیش کیا ۔ عمارتوں کی تعمیرات سے متعلق شفاف انداز میں منظوریاں دینے کے لیے متعارف کردہ ٹی ایس بی پاس قانون کی عمل آوری کا بھی جائزہ لیا ۔ کے ٹی آر نے اس موقع پر عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایس بی پاس قانون تاریخی ہے ۔ اس پر مکمل عمل آوری کو یقینی بنانے کے لیے مختلف محکمہ جات مکمل تعاون و اشتراک کریں ۔ صبر و تحمل بھی نہایت ضروری ہے ۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے متعلقہ محکمہ جات کو ہرایک محکمہ سے ایک نوڈل آفیسر کا انتخاب کرنے کی ہدایت دی ۔ اس قانون پر عمل آوری کے لیے بہت جلد حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی عمل آوری میں ریاست کے مفادات اور شہریوں کی سہولت دونوں کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست تلنگانہ ایک نئی ریاست ہونے کے باوجود مختصر عرصہ میں شہر حیدرآباد کے علاوہ دیگر اضلاع میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع فراہم کرنے کے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں اور سرمایہ کاروں کو اپنی کمپنیوں کے قیام کے علاوہ دوسرے معاملات میں مکمل تعاون فراہم کیا جارہا ہے ۔۔