سری ہری کوٹہ : انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی جانب سے جمعرات کو ستیش دھون اسپیس سنٹر سری ہری کوٹہ سے ہندوستان کے 42 ویں کمیونیکیشن سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیجا گیا۔
PSLV-C50
لانچ وہیکل نے کمیونیکیشن سیٹلائٹ
CMS-01
کو کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچایا۔ اس سیٹلائٹ کے ذریعہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ کنکشن کا احاطہ کرنے میں مدد ملے گی۔
INSAT
اور
GSAT
سیریز کے بعد کمیونیکیشن سیٹلائیٹس کی نئی سیریز کا یہ پہلا سیٹلائٹ ہے۔