٭ لندن۔ برطانیہ میں ایک 52 سالہ پیشہ ور اِسٹنٹ مین (ماردھاڑ کے کرتب دکھانے والا) رکی ایش نے اپنی 46 سالہ گرل فرینڈ کرینہ ڈابسن کو اس وقت شادی کی پیشکش کی جس وقت اس نے (رکی ایش) اپنے جسم پر آگ لگا رکھی تھی۔ یہ دیکھ کر اس کی گرل فرینڈ اتنی زیادہ خوف زدہ تھی کہ اس کے منہ سے ’’ہاں‘‘ کا لفظ بھی نہیں نکل سکا۔ بعدازاں رکی ایش نے کہا کہ اپنے جسم پر آگ لگانا اس کے لئے کسی ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم کی شوٹنگ کرنے کے مترادف تھا اور اسی وقت اس نے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی بھی پیشکش کی۔