اِسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں چندرا بابو نائیڈو کو کلین چٹ، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی تحقیقات میں بے قصور ثابت

   

حیدرآباد۔/16اکٹوبر، ( سیاست نیوز) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے 371 کروڑ کے مبینہ اِسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اسکام میں چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کو کلین چٹ دی ہے۔ سابق وائی ایس آر کانگریس دور حکومت میں سی آئی ڈی تحقیقات کے بعد اِسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں چندرا بابو نائیڈو کو گذشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ 31 اکٹوبر 2023 کو ضمانت پر رہائی سے قبل 53 دن جیل میں رہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ حیدرآباد یونٹ نے چارج شیٹ میں کہا کہ فنڈز کے بیجا استعمال کے معاملہ میں کہیں بھی چندرا بابو نائیڈو کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ ای ڈی نے ایک خانگی کمپنی کے 23.5 کروڑ کے اثاثہ جات کو ضبط کرتے ہوئے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات میں چندرا بابو نائیڈو کی کامیابی سے دو ماہ قبل سی آئی ڈی نے ان کے خلاف اے سی بی کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ سی آئی ڈی کی ایف آئی آر کی بنیاد پر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے تحقیقات کا آغاز کیا اور اِسکل ڈیولپمنٹ فنڈز کی منتقلی کے سلسلہ میں چندرا بابو نائیڈو کے رول سے انکار کیا۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے بعض خانگی کمپنیوں کو دھاندلیوں کیلئے ذمہ دار قرار دیا ہے۔ 1

اقتدار کی تبدیلی کے ساتھ ہی تحقیقاتی ایجنسیوں کے رویہ میں تبدیلی باعث حیرت ہے۔1