حیدرآباد۔ 21 جنوری(راست) حضرت صوفی حمید الدین ابوالعلائی( سینئر اکاونٹنٹ آفیسرمحکمہ اے پی ٹرانسکو ) ، ولد ‘حضرت صوفی یٰسین علی ابوالعلائی مرحوم‘ کا20 جنوری کو بعمر78 سال انتقال ہوگیا۔ مرحوم حضرت صوفی شاہ محمد صابر علی ابوالعلائی مرحوم سجادہ نشین درگاہ حضرت شیخ جی حالی ابوالعلائی کے چھوٹے بھائی تھے۔نماز جنازہ 21 جنوری بروز منگل بعد نماز ظہر جامع مسجد سالار جنگ کالونی ‘ ٹولی چوکی میں ادا کی گئی۔ تدفین جل پلی درگاہ احاطہ حضرت ریاضت علی صوفی بابا ؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم کل22 جنوری بروز جمعرات بعد نماز عصرجامع مسجد سالار جنگ کالونی ‘ ٹولی چوکی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9700242901 یا 9848223786 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔