دستور کی تبدیلی سے متعلق بیان پر شدید تنقید، ونپرتی میں احتجاجی کیمپ سے مندا کرشنا کا خطاب
ونپرتی ۔ونپرتی مستقر میں راجیو چوک ایم آر پی ایس کی جانب سے احتجاجی کیمپ منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی ایم آر پی ایس کے بانی و ملکی صدر مندا کرشنا مادیگا نے شرکت کی۔ کیمپ سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر کلواکنٹلہ چندارشیکھر راؤ ایک متکبر حکمران ہیں جو دستور ہند پر حلف اٹھا کر آج وہی دستور ہند کو بدلنے کی بات کررہے ہیں بی آر امبیڈکر نے دستور ہند کے ذریعے تمام کو مذہبی آزادی، مساوات،تعلیمی حق،اور بنیادی حقوق دستور ہند کے مطابق ملے ہیں لیکن دستور کو بدل کر کمزور طبقے کے بنیادی حقوق کو تلف کرنا چاہتے ہیں کے سی آر پہلے ہی سے بی آر امبیڈکر کے ساتھ ان کی ذات سے عداوت کررہے ہیں چیف منسٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ کا پہلا چیف منسٹر دلت ہوگا کہا کیا ہوا ہے،دلتوں اور اقلیتی برادری کو 12فیصد تحفظات کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا ۔ 3 ایکر ارضی بھی نہیں ملی ۔ سوال کیا آئندہ اس حکومت کے خلاف احتجاج کیا جاتا رہے گا جب تک چیف منسٹر معافی نہیں مانگتے ہیں تب تک احتجاج میں شدید کی جائے گی اپریل کے پہلے ہفتہ میں ایک بڑا احتجاجی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا لاکھوں کی تعداد میں عوام کو شامل کرتے ہوئے کے سی آر حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا اس موقع پر کانگریس پارٹی قائد ستیش یادو، تلگودیشم پارٹی سے اشوک، نے مخاطب کیا، اس موقع پر ایم آر پی ایس قائدین اور کارکنوں موجود تھے