آئندہ انتخابات میں مرکزی حکومت کاغرور ٹوٹے گا:گہلوٹ

   

جے پور: چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ نے مرکز کی مودی حکومت پر مہنگائی، کسانوں سمیت اہل وطن کی کوئی پرواہ نہ کرنے اور تکبر میں رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2024 ء کے انتخابات میں اس کا غرور چکنا چور ہو جائے گا۔گہلوٹ نے آج یہاں ودیادھر نگر اسٹیڈیم پہنچ کرمجوزہ کانگریس ریالی کے مقام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے یہ بات کہی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت تو ملک کے باشندوں کی نہیں سن رہی ہے اور اسے ان کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔