اقوام متحدہ : اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ آئندہ برس پانچ ملین مزید افغان شہریوں کو مدد درکار ہو گی۔ اس ادارے کے ایک سینئر رکن نے منگل کو بتایا کہ جنگ و جدل، پر تشدد حملوں میں اضافے کے ساتھ کورونا کی وبا کے تناظر میں آسے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے، جن کا گزارا مدد پر ہو رہا ہے۔ اس سال آسے افراد کی تعداد 11 ملین تھی اور اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق آئندہ برس یہ تعداد 16 ملین ہو گی۔ دریں اثناء اسی ہفتے کے آغاز پر افغان صدر اشرف غنی نے اعلان کیا کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا اگلا دور 5 جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔