آئندہ دہے میں لڑکیوں کی کم پیدائش

   

برسلز۔ ایک تازہ مطالعے میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ آئندہ دس برسوں کے دوران توقع سے 4.7 ملین کم لڑکیاں پیدا ہوں گی۔ کئی معاشروں میں لڑکوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔بالخصوص جنوب مشرقی یورپ کے علاوہ جنوبی اور مشرقی ایشیا میں صنف کی بنیاد پر اسقاط حمل جاری ہے اور یہی حقیقت لڑکیوں کی پیدائش کی شرح میں کمی کی وجہ بن سکتی گی۔ اس سے طویل المدتی بنیادوں پر معاشرے میں عورتوں اور مردوں کا توازن خراب ہو گا۔