آئندہ سال تک جموں وکشمیر میں کراسکتے ہیں انتخابات،5 مارچ تک ہوجائے گی حد بندی:الیکشن کمشنر

   

جموں وکشمیر میں حد بندی کمیشن کے چار روزہ دورے کے درمیان چیف الیکشن کمشنر سنیل چندرا نے کہا ہے کہ ریاست میں آئندہ سال تک انتخابات کرائے جاسکیں گے۔پی او کے کے حصے کی 24 سیٹیں خالی رہیں گی اور حد بندی 5 مارچ تک تک پوری ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ پہلا مکمل حد بندی کمیشن 1981 میں تشکیل دیا گیا تھا،جس نے 14 سال بعد 1995 میں اپنی سفارش کی تھی۔یہ 1981 کی مردم شماری پر مبنی تھی۔اس کے بعد کوئی حد بندی نہیں ہوئی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سال 1995 میں 12 اضلاع تھے۔یہ تعداد اب 20 ہوگئی ہے۔تحصیلوں کی تعداد 58 سے بڑھ کر 270 ہوگئی ہے۔وہیں 12 اضلاع میں انتخابی حلقے کی سرحدوں کو اضلاع کی سرحد سے آگے بڑھایا گیا ہے۔