آئندہ سال خوراک کی تجارت میں اضافہ متوقع: یو این

   

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال 22-2021 میں خوراک کی عالمی تجارت بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی تنظیم برائے زراعت و خوراک (ایف اے او) نے رپورٹ جاری کی جس میں کہا کہ رواں سال2021 کے اختتام تک خوراک کی عالمی تجارت کا بل 17 کھرب 50 ارب ڈالرز سے زائد ہونا چاہیے۔انہوں نے اسے گزشتہ سال کے مقابلے 14 فیصد سے زائد اضافہ قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے نے نشاندہی کی کہ یہ اضافہ گزشتہ پیش گوئی سے 12 فیصد زیادہ ہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 53 ممالک میں گھریلو اخراجات میں شہریوں کی آمدنی سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، ان اخراجات میں کھانا، ایندھن، پانی، رہائش جیسی ضروریات شامل ہیں۔ایف اے او کی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران رکاوٹوں کے باوجود بھی اشیائے خورونوش کی تجارت میں’لچک‘ کا مظاہرہ کیا گیا۔