آئنسٹائن کے نظریہ اضافیت کا تحریری مسودہ گیارہ ملین یورو سے زائد میں نیلام

   

برسلز : نوبل انعام یافتہ ماہر طبیعیات البرٹ آئنسٹائن کا تحریر کردہ وہ مسودہ نیلام کر دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے مشہور زمانہ نظریہ اضافیت کو حتمی شکل دی تھی۔ یہ تاریخی دستاویز فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں گیارہ اعشاریہ چھ ملین یورو کے عوض نیلام ہوئی۔ یہ مسودہ چون صفحات پر مشتمل ہے اور اسے آئن اسٹائن نے اپنے متعمد ساتھی مشیل بَیسو کے ساتھ مل کر لکھا تھا۔ یہ تاریخی دستاویز آئن اسٹائن کے نظریہ اضافیت کی تشکیل سے متعلق آج تک محفوظ صرف دو تحریری مسودوں میں سے ایک ہے۔ اسی دوران یروشلم میں ہونے والی ایک دوسری نیلامی میں آئنسٹائن کا ایک خط بھی اڑتالیس ہزار یورو میں نیلام کر دیا گیا۔ اس خط میںآئنسٹائن نے سامیت دشمنی کے موضوع پر اپنے خیالات قلم بند کیے تھے۔