آئیسولیشن سنٹر میں موجود افراد کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ جاری

   

Ferty9 Clinic

اپوزیشن ہر مسئلہ کو سیاسی رنگ نہ دے، ریاستی وزیر سرینواس یادو کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔ 8 اپریل (سیاست نیوز) وزیر اینمل ہسبنڈری سرینواس یادو نے کہا کہ تلنگانہ میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے کے سی آر کی قیادت میں مثالی قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ حکومت کو عوام کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سرینواس یادو نے بتایا کہ ریاست بھر میں 20 ہزار اضافی بستروں کا انتظام کیا گیا ہے۔ دیگر ریاستوں سے تلنگانہ میں آنے والے افراد کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ حکومت تلنگانہ عوام کی طرح انہیں بھی اناج اور رقمی امداد کررہی ہے۔ وزیر نے بتایا کہ ٹی آر ایس کے عوامی نمائندے غریبوں کی امداد میں مصروف ہیں۔ جن افراد کو کورونا کے شبہ میں 14 دن کے کورنٹائن میں رکھا گیا تھا انہیں ڈسچارج کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے 25 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ڈاکٹرس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تیار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اشیائے ضروریہ کی بروقت سربراہی اور حقیقی قیمت میں فروخت کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ وہ آزمائش کی اس گھڑی میں ہر مسئلہ کو سیاسی رنگ نہ دیں۔ اپنے بیانات کے ذریعہ عوام میں الجھن پیدا نہ کریں۔ سرینواس یادو نے کہا کہ سماج کے ہر شعبہ اور ہر طبقے کی ذمہ داری ہے کہ وہ وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت سے تعاون کریں۔ انہوں نے میڈیا کو مشورہ دیا کہ وہ گمراہ کن خبروں کی اشاعت سے گریز کریں کیوں کہ عوام غلط اطلاعات کی صورت میں خوف کا شکار ہوسکتے ہیں۔ حکومت نے ڈاکٹرس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو مکمل تحفظ فراہم کیا ہے۔