آئیل ٹینکر پر حملہ کرنے والے حوثی باغی تھے : سعودی عرب

   

ریاض 21 مار (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے سلامتی کونسل میں شکایت کی ہے کہ تین مارچ 2020ء کو یمن کی نشتون بندرگاہ کے قریب ایک آئل ٹینکر پر حملے میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملوث تھے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی نے سلامتی کونسل کے رواں ماہ کے سیشن کے صدر اور چینی سفیرڑانگ یون، کونسل کے ممبران، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور دیگر رہ نمائوں کو ایک مکتوب بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تین مارچ کو یمن کی ایک بندرگاہ پر ہونے والے حملے میں حوثیوں کا ہاتھ تھا۔ اس مکتوب پر 19 مارچ 2020ء کی تاریخ درج ہے۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ تین مارچ کو یمن کی نشتون بندرگاہ کے قریب ایک آئل ٹینکر پردہشت گرد حملے میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا ہاتھ تھا۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے حملے میں پہلی بار خلیج عدن میں ریموٹ کنٹرول دھماکا خیز کشتیوں کا استعمال کیا۔