یاموسوکرو: افریقی ملک آئیوری کوسٹ کے وزیر اعظم حامد باکایوکو انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی موت کا اعلان ملکی صدر الاسان وتارا نے کیا۔ 56 سالہ حامد باکایوکو سرطان کے مریض تھے اور جرمنی میں زیر علاج تھے۔ وہ گزشتہ برس جولائی میں آئیوری کوسٹ کے وزیر اعظم بنے تھے۔ انہیں گزشتہ ماہ کے وسط میں علاج کے لیے فرانس لایا گیا تھا، جہاں سے انہیں بعد ازاں جرمنی منتقل کر دیا گیا تھا۔