حیدرآباد۔2جون (سیاست نیوز) سابق رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا نے ٹوئٹر پر تعلیمی امداد کی درخواست کرنے والے ایک قبائیلی نوجوان کی بروقت مدد کی ہے۔ زرعی مزدور کے فرزند مہیش کروکولا عثمانیہ یونیورسٹی کے ماس کمیونکیشن طالب علم ہیں اور انہیں آئی آئی ایم رانچی میں داخلہ ملا۔ مہیش نے ٹوئٹر کے ذریعہ کویتا سے درخواست کی کہ داخلہ کے لیے انہیں فیس کا انتظام کریں۔ کلواکرتی سے تعلق رکھنے والے مہیش نے کہا کہ اس کے افراد خاندان زرعی مزدور ہیں لہٰذا وہ ایک لاکھ روپئے کی فیس ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ کے کویتا نے ٹوئٹ پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مہیش سے تفصیلات حاصل کیں اور مالی امداد فراہم کی۔ مہیش اور اس کے افراد خاندان نے آئی آئی ایم میں داخلے میں مدد کرنے پر کویتا سے اظہار تشکر کیا۔ کویتا نے مہیش کو مبارکباد دی اور مستقبل میں بہتر تعلیمی مظاہرے کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔