آئی آئی ٹی بامبے 31 مارچ تک بند، طلبہ کوہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت

   

ممبئی ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی مہلک وباء پھیلنے کے بعد آئی آئی ٹی بامبے نے پوائی میں واقع اپنے کیمپس کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا سلسلہ 31 مارچ تک جاری رہے گا۔ منگل کے روز اس معاملے پر قطعی فیصلہ کرتے ہوئے آئی آئی ٹی طلبہ سے بھی خواہش کی گئی کہ وہ 20 مارچ کی شام تک ہاسٹل خالی کردیں۔ اس سلسلے میں تمام محکموں کی سربراہان جن میں اکیڈیمک اور انتظامی یونٹس بھی شامل ہیں، کی ہنگامی میٹنگ ہوئی تھی تاکہ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جاسکے جو کووڈ۔19 کی وباء پھیلنے کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔ آئی آئی ٹی بامبے کے ڈائریکٹر شبھاسیس چودھری نے کہا کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے کووڈ۔ 19 کی روک تھام کیلئے جو اقدامات کئے ہیں، ان کی روشنی میں ہمارا یہ فیصلہ کیا جانا فطری اور ضروری تھا۔