آئی آئی ٹی / نیٹ کی مفت کوچنگ، داخلہ ٹسٹ

   

24 نومبر کو مقرر، ایم ایس لطیفی ، 40 کے داخلہ ٹسٹ میں توسیع
حیدرآباد 3 نومبر (پریس نوٹ) آئی آئی ٹی / نیٹ کی مفت کوچنگ کے لئے ایم ایس ایجوکیشن کی طرف سے کرائے جانے والے آل انڈیا انٹرنس ٹسٹ کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ اب یہ ٹسٹ 24 نومبر کو منعقد کیا جائے گا۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ڈائرکٹر محمد افضل الرحمن نے آج پریس کو اس کی جانکاری دی۔ انھوں نے بتایا کہ ایم ایس کی طرف سے کلاس X کے طلباء کے لئے ایم ایس لطیفی ۔ 40 کے نام سے آئی آئی ٹی / نیٹ کی مفت کوچنگ فراہم کی جاتی ہے۔ اس میں داخلہ کے لئے ہر سال ایک آل انڈیا ٹسٹ منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ امتحان اس سال 17 نومبر 2019 ء کو ہونا طے تھا لیکن اسی تاریخ کو این سی ای آر ٹی کی طرف سے این ٹی ایس ای (نیشنل ٹیالنٹ سرچ ایگزام) کا امتحان منعقد ہونے کے سبب ایم ایس لطیفی ۔ 40 کے انٹرنس ٹسٹ کی تاریخ میں ایک ہفتہ کا اضافہ کیا گیا۔ اب یہ ٹسٹ 24 نومبر کو ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ آئی آئی ٹی / نیٹ کی مفت اقامتی کوچنگ میں داخلہ کے لئے ہندوستان کے 120 شہروں میں اس ٹسٹ کا انعقاد کرایا جارہا ہے۔ یہ ٹسٹ 10 ویں جماعت کے طلباء کے لئے ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ اس ٹسٹ میں شرکت کے لئے امیدواروں کو ایم ایس کے ویب سائٹ www.mseducationacademy.in پر جاکر آن لائن فارم پُر کرنا ہوگا اور اپنے امتحان مراکز کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ڈائرکٹر محمد افضل الرحمن نے بتایا کہ ایم ایس لطیفی ۔ 40 میں طلباء کو دو برس تک مفت آئی آئی ٹی / نیٹ کی کوچنگ فراہم کی جاتی ہے۔ ساتھ ہی اُنھیں انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے لئے بھی تیار کرایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ ایم ایس لطیفی ۔ 40 پروگرام ایک اقامتی کوچنگ پروگرام ہے جہاں طلباء کا قیام، طعام اور دو برس کی کوچنگ پوری طرح مفت ہے۔ یہ کوچنگ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے (CSR) کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت چلایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ایم ایس لطیفی ۔ 40 سے کوچنگ پاکر 95 طلباء نے ملک کے مختلف آئی آئی ٹیز / نیٹس داخلہ حاصل کیا ہے۔ جبکہ 1373 طلباء نے میڈیکل کے فیلڈ میں اپنا کیرئیر بنایا ہے۔