٭ چھتیس گڑھ کے ضلع جنجگیر چمپا سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ کلکٹریٹ کے احاطہ میں اُس کی عصمت ریزی کی۔ خاتون نے بتایا کہ اُس کا شوہر سرکاری ملازم ہے اور آئی اے ایس آفیسر نے اُس کے شوہر کو برطرف کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اُس کی عصمت ریزی کی۔ خاتون نے یہ بھی الزام عائد کیاکہ وہ عریاں اور قابل اعتراض مسیجس بھی اُس کو بھیجتا تھا۔ اس اطلاع کے عام ہونے کے بعد چیف منسٹر چھتیس گڑھ بھوپیش بگھیل نے آئی اے ایس آفیسر کو معطل کرنے کا حکم دیا۔