جموں۔یکم اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام )جموں و کشمیر میں ضلع کٹھوا کے ہیرانگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے پاس ہوئی فائرنگ میں بورڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف)کا ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے منگل کو بتایا کہ سامبا میں منیاری پوسٹ پر سرحد پار سے پیر کی دیر رات ہوئی فائرنگ میں بی ایس ایف کا ایک جوان زخمی ہوگیا جس کی شناخت مغربی بنگال کے ابھیشیک رائے (28)کے طورپر کی گئی ہے ۔زخمی جوان کو بہتر علاج کے لئے سامبا ضلع اسپتال سے جموں کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے ۔