آئی سی سی ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق،ہیڈکوارٹر بند

   

لاہور/دبئی ۔ کورونا سے بچنے کے لئے پوری دنیا میں کرکٹ بند کرنے والا،پھر بائیو سیکیور ببل میں درجنوں حفاظتی انتظامات کی شرط لگانے والا کرکٹ کا ہیڈ کوارٹر خود ہی کورونا کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ کوویڈ نے دبئی میں آئی سی سی ہیڈ کوارٹر کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔کرکٹ کی گلوبل باڈی کے اپنے عملے میں سے کچھ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں اورمتاثرہ افراد فوری طور پر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ آئی سی سی ہیڈکوارٹر اب کچھ دن کیلئے بند رہے گا اور عملہ کوگھر سے کام کرنے کا کہا گیا ہے، کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پورے ہیڈ کوارٹر کی سکریننگ کی جارہی ہے اور سب کے دوبارہ ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ دوسری جانب ہندوستانی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل کے لئے اطمینان بخش خبر یہ ہے کہ ہیڈ کوارٹر سے ذرا فاصلے پر موجود آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی محفوظ ہے اور وہاں جاری آئی پی ایل متاثر نہیں ہوگی کیونکہ 8 میں سے 6 ٹیمیں اسی اکیڈمی میں پریکٹس کر رہی ہیں۔