آئی سی سی نسل پرستی کے سخت خلاف

   

Ferty9 Clinic

لندن۔11 جون(سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نسل پرستی کے سخت خلاف ہے اور کونسل مختلف ممالک کی مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے اپنے کھلاڑیوں پر نازاں ہے۔ سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی موت سے پید اصورتحال کے پیش نظر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی گورننگ باڈی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی جانب سے ممکنہ احتجاج یا مظاہروں سے دانشورپالیسی کے تحت نمٹا جائے ۔اس پالیسی کے تحت معاملے کی حساسیت کے پیشِ نظر کھلاڑیوں کو احتجاج سے روکا نہیں جاتا اور ان کے خلاف کوئی کارروائی بھی نہیں کی جاتی لیکن کھلاڑیوں کو احتجاج کی اجازت محدود پیمانے پر دی جاتی ہے ۔ عام طور پر آئی سی سی عام طور پر کھلاڑیوں کو سیاسی، مذہبی یا نسلی سرگرمیوں پر اظہارِ خیال کی اجازت نہیں دیتا۔ آئی سی سی کا یہ بیان جارج فلائیڈ کی پولیس حراست میں موت کے بعد زور پکڑنے والی تحریک میں کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی شمولیت کے تناظر میں سامنے آیا ہے ۔ جارج فلائیڈ کی موت کے بعد کرکٹ کے حلقوں میں بھی نسلی تعصب کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔