آئی سی سی نے ٹھکرائی بی سی سی آئی کی مانگ

   

پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہرکرنے سے کیا انکار
دبئی۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں 40 سی آر پی ایف جوانوں کے شہید ہونے کے بعد بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو خط لکھا تھا۔ اس خط میں ایسے ملکوں سے تعلق توڑنے کو کہا گیا تھا جو کہ دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔بی سی سی آئی نے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر نکالنے کی ہندستان کی مانگ کو ٹھکرادیا ہے۔ بی سی سی آئی نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ دہشت گردی کی حمایت دینے والے ملکوں کو ورلڈ کپ میں حصہ نہ لینے دیا جائے۔ آئی سی سی نے کہا کہ ایسے معاملات میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے۔پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں 40 سی آر پی ایف جوانوں کے شہید ہونے کے بعد بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو خط لکھا تھا۔ اس خط میں ایسے ملکوں سے تعلق توڑنے کو کہا گیا تھا جو کہ دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔ بتادیں کہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو لکھے خط میں کہیں بھی پاکستان کا نام نہیں لیا تھا۔غور طلب ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد کچھ لوگ ورلڈ کپ میں ہونے والے ہندستان۔پاکستان کے میچ کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اس لے کر بی سی سی آئی کی بھی ایک میٹنگ ہوئی لیکن میٹنگ میں پاکستان سے میچ کھینے یا نہ کھیلنے کے مد نظر کوئی فیصلہ نہیں ہو پایا۔ بی سی سی آئی نے یہ فیصلہ حکومت پر چھوڑا ہوا ہے۔