ہندوستان کے چائنامین گیندباز کلدیپ یادو آئی سی سی ٹوینٹی -20 درجہ بندی میں ایک مقام کی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور یہ ان کی بہترین رینکنگ ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹوینٹی -20 میچ میں کلدیپ نے 26 رن پر دو وکٹ کی بدولت دوسرے مقام پر چھلانگ لگائی ہے۔ جبکہ شاداب خان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔ انہوں نے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے دونوں سلامی بلے بازوں ٹم سیفرٹ اور کالن منرو کو پویلن بھیجا تھا۔
اس درجہ بندی میں کلدیپ ابھی افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان سے پیچھے ہیں۔ راشد آئی سی سی کی رینکنگ میں چوٹی پر قابض ہیں ۔ کلدیپ کے علاوہ بائیں ہاتھ کے اسپنر كرنال پانڈیا بھی 39 مقام کی لمبی چھلانگ لگا کر کیریئر کے بہترین 58 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
ہندوستانی سلامی بلے باز روہت شرما اور شیکھر دھون نے بھی اپنی درجہ بندی کو بہتر کیا ہے۔ روہت تین مقام کی بہتری کے ساتھ ساتویں اور شکھر ایک جگہ کی بہتری کے ساتھ 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔
ہندوستانی سلامی بلے باز روہت شرما اور شیکھر دھون نے بھی اپنی درجہ بندی کو بہتر کیا ہے۔ روہت تین مقام کی بہتری کے ساتھ ساتویں اور شکھر ایک جگہ کی بہتری کے ساتھ 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔
آئی سی سی کی تازہ ٹوئنٹی -20 رینکنگ میں ہندوستان اپنے دوسرے مقام پر قابض ہے تو وہیں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کو پیچھے کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ نیپال اس رینکنگ میں یو اے ای سے آگے نکل کر 14 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔